بھٹکل 5/ جون (ایس او نیوز) بھٹکل سمیت اطراف بھٹکل کے بے روزگار حضرات بالخصوص گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ نوجوانوں کے لئے بڑی خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل انجمن ڈگری کالج میں سنیچر 8/جون کو ایک عظیم الشان جوب فئیرمنعقد کیا گیا ہے جس میں ائیرٹیل، زوماٹو، لارسن اینڈ توبرو، ٹوئیوٹاا، اپولو اسپتال سمیت 22 سے زائد کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔
انجمن آرٹس ، سائنس، کامرس کالج اینڈ پی جی سینٹر اور اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس (اے ایم پی) کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ اس جوب فئیر میں کسی بھی کالج سے گریجویشن کرکے فارغ شدہ طلبہ بڑی اور معروف کمپنیوں میں روزگار کے لئے اپنی قسمت آزما سکتے ہیں، اسی کے ساتھ وہ لوگ بھی اس فئیر سے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں جوبے روزگاری سے پریشان ہیں اور روزگار کی تلاش میں ہیں۔ گلف سے واپس آئے ہوئے حضرات بھی اس فئیر میں پہنچ کر اپنے لئے روزگار تلاش کرسکتے ہیں۔
جوب فئیر کے تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کالج پروفیسر غانم محتشم نے بتایا کہ فئیر میں بھٹکل کے کالجس سمیت کاروار سے لے کر کنداپور تک موجود کالجس کے گریجویشن مکمل کئے ہوئے یا ڈگری کے آخری سال کے طلبہ کو اپنی من پسند کمپنیوں کے نمائندوں سے انٹرویو دینے اور جوب فئیر سے استفادہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
جوب فئیر سنیچر صبح دس بجے شروع ہوگا۔
فئیر میں شریک ہونے کے خواہمشندوں سے کہا گیا ہے کہ ذیل میں دی گئی لنک کو کلک کرکے اپنا نام اور دیگر معلومات جمع کرائیں۔ مزید تفصیلات کے لئے پروفیسر غانم محتشم (موبائل نمبر: 9611062995) سے رابطہ کرسکتے ہیں۔جوب فئیر میں شریک ہوکر انٹرویو دینے والے خواہشمندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ اپنے بائیوڈاٹا کی دس نقل اور چار عدد پاسپورٹ سائز فوٹوس لے کر آئیں۔
https://tinyurl.com/Bhatkal-JobFair
فئیر کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لئے انجمن دفتر میں پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں انجمن کے نائب صدر جناب محمد صادق پلور اور انجمن کے جنرل سکریٹری جناب اسحاق شاہ بندری نے تفصیلات فراہم کیں ہیں۔ پریس کانفرنس میں کیا کچھ کہا گیا، اُس کی وڈیو ذیل میں دی جارہی ہے۔